اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، وزیر اعظم نے چینی کمپنی کو حکومت کے سولرآئزیشن کے منصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کمپنی کے پاکستان میں پن بجلی منصوبوں میں کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین ہمارا دیرینہ دوست ہے، ہمسایہ ملک نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، سی پیک کے اربوں ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ چینی کمپنیاں حکومت کے سولرآئزیشن منصوبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، وزیر اعظم وفد نے وزیر اعظم کو کمپنی کی طرف سے سولرآئزیشن کے حوالے سے 600 میگا واٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔
چینی وفد نے وزیر اعظم کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے 1 لاکھ ڈالر کا امدادی چیک بھی پیش کیا وزیر اعظم نے چینی کمپنی کے سیلاب زدگان کی مدد کے جذبے کو سراہا۔