تازہ تر ین

روس کو ڈرونز فراہم کرنیوالے 7 ایرانی ادارے بلیک لسٹ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے روس کو ڈرونز فراہم کرنے کے الزام میں سات ایرانی اداروں کو اپنی تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلیک لسٹ کیے گئے ایرانی اداروں میں ایئرکرافٹ انجنزڈیزائن اور مینوفیکچرنگ، سپاہِ پاسداران انقلاب کی ایرواسپیس فورس، سپاہِ پاسداران انقلاب کی ریسرچ اورخودمکتفی جہاد آرگنائزیشن، اوجے پروازمدو نفرکمپنی، پروار پارس کمپنی، قدس ایوی ایشن انڈسٹری اور شاہد ایوی ایشن انڈسٹریز شامل ہیں۔
امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ڈرونز یوکرین کیخلاف استعمال کے لیے روس منتقل کیے جا رہے ہیں جو امریکا کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی ہے۔
روس کے یوکرین پرحملے کے قریباً ایک سال بعد اتحادیوں نے کروزمیزائلوں اورایرانی ساختہ کامیکاز ڈرونزکا توڑ کرنے کے لیے ہدف ملک کا فضائی دفاع مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے۔
دوسری جانب برطانیہ،امریکااورنیدرلینڈز کی جانب سے یوکرین کوریتھیون ٹیکنالوجی کارپوریشن کے پیٹریاٹ جیسے زمین پرمبنی دیگرفضائی دفاعی نظام مہیّاکرنے کا وعدہ کیا گیا ہے تاکہ روس کے فضائی حملوں کا توڑ کیا جاسکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain