تازہ تر ین

فرینڈلی بیس بال میچ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں ہونے والے فرینڈلی بیس بال میچ میں پاکستان نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں بارہ رنز سے شکست دے دی ۔
ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ کیلئے بھارتی بیس بال ٹیم اسلام آباد میں موجود ہے ، گزشتہ روز بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ کھیلا گیا ۔
بیس بال کے سات اننگز پر مشتمل اس میچ میں پاکستان نے بارہ – ایک سے کامیابی حاصل کی ۔
پاکستان کی جانب سے ذاکر، وسیم اور شہزاد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ، وسیم اکرم، ذاکر اور شہزاد احمد نے دو ، دو رنز کیے جبکہ اکرام اللہ، محمد حسین، ناصر ملنگی، عبداللہ، محمد یونس اور حسین جونیئر نے ایک ایک رن بنایا ۔
بھارت کی طرف سے شہاب الدین صرف ایک رن بنا سکے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain