تازہ تر ین

’دوبارہ سلیبریٹ کریں گے ‘، حارث کا شاہین کے نکاح سے متعلق خصوصی پیغام

لاہور : (ویب ڈیسک) فاسٹ بولر شاہین شاہ کے نکاح پر پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
اب لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا پیج پر حارث رؤف کی ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے جس میں انھوں نے شاہین کے نکاح پر شریک نہ ہونے پر معذرت کی، ویڈیو میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ کو میری طرف سے نکاح بہت بہت مبارک ہو۔
حارث رؤف کا کہنا تھا کہ شاہین کے نکاح میں شریک نہ ہو سکوں گا اور اس تقریب کو مس کروں گا کیونکہ بطور پروفیشنل میری کچھ کمٹمنٹس ہیں جنہیں پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور میں جب واپس آؤں گا تو اس خوشی کو ہم دوبارہ سلیبریٹ کریں گے۔واضح رہے کہ حارث رؤف دسمبر میں مزنہ مسعود کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھے تھے جس میں لاہور قلندرز کی منجمنٹ سمیت شاہین شاہ آفریدی بھی شریک ہوئے تھے۔
شاہین آفریدی کا نکاح آج جمعہ 3 فروری کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوگا تاہم رخصتی بعد میں ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain