اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون، تجارتی اقدامات اور سرمایہ کاری کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی تعریف کی۔
اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، امریکی سفیر نے پاکستانی حکومت کی اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔
سید نوید قمر نے اقتصادی اور تجارتی تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔





































