لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ امپورٹڈ سرکار کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے ایک تصویر شائع کی اور لکھا کہ دس ماہ میں حکومت نے معیشت تباہ کردی جبکہ قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق ختم کردیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کو اپنی ناک کے نیچے پھیلنے کی اجازت دی، اب جب اس پر نظر ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہوسکتا ہے؟۔





































