تازہ تر ین

پرویز الہٰی کے گھر چھاپے اور حامیوں کا اغوا حکومت کی ننگی فسطائیت ہے: عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر پولیس چھاپوں کی شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گجرات میں چودھری پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پر پولیس کے پے در پے چھاپوں، ان کے حامیوں کے اغواء اور بلا جواز گرفتاریاں امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی جانب سے ہمارے حامیوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے روا رکھی جانے والی ننگی فسطائیت ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ محض یاد دہانی کیلئےعرض ہے کہ ہمارے دور میں شریفوں کے خلاف ہونے والی کارروائیاں اور گرفتاریاں پاناما انکشافات اور NAB کے ان مقدمات کا نتیجہ تھیں جن میں سے 95 فیصد سے زائد ہمارے حکومت میں آنے سے پہلےقائم کئےگئے، ان کے ساتھ تو قید میں بھی VIP سلوک کیا گیا، مگر ان کا ہدف NRO تھا جسے مسترد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس یہ حراسگی، گرفتاریوں، زیرِحراست تشدد اور اغوا وغیرہ کو خالصتاً سیاسی انتقام کیلئےاستعمال کر رہے ہیں، انہیں یقین ہے کہ کسی بھی سطح کے انتخابات نہیں جیت سکتے چنانچہ ریاستی قوت کے ظالمانہ استعمال سے ہمیں کچلنا چاہتے ہیں، یہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے کیوں کہ ان کے حربوں سے ہمارا عزم مزید پختہ ہی ہوتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain