تازہ تر ین

باجوہ نے رجیم چینج کا اعتراف کر لیا انکوائری ہونی چاہئے، عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رجیم چینج کا خود اعتراف کیا ہے، ان کے خلاف فوج کے اندر انکوائری ہونی چاہیے۔
وائس آف امریکا اردو کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ’اس وقت مسلم لیگ ن، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم سب ایک طرف کھڑے ہیں اور ہماری حکومت بھی ان سب نے مل کر گرائی تھی۔
عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے ایک صحافی کو بیان بھی دیا ہے کہ ہم نے حکومت ان وجوہات پر گرائی تھی تو وہ رجیم چینج کا مان گئے ہیں، انہوں نے مل کر حکومت گرائی تھی اور اس کے بعد سب اکٹھے رہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یوں لگتا ہے کہ جنرل باجوہ اَب صفائیاں دے رہے ہیں۔ لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اُنہوں نے سازش کر کے جو عمران خان کی حکومت گرائی وہ فیصلہ ٹھیک تھا۔ یہ ایک بڑا سوال ہے کہ ایک آرمی چیف کے پاس اتنی طاقت ہونی چاہیے کہ وہ ایک منتخب حکومت کو ختم کر سکے؟
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر حکومت انہیں گرفتار کرتی ہے تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ اُن پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے جس کے بعد اُنہیں دوسری زندگی ملی ہے۔ لیکن اُن کی گرفتاری پر جو ردِعمل آئے گا، اسے کوئی نہیں سنبھال سکے گا۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ مجھے نااہل کرا کر جیل میں ڈال دیا جائے، کیوں کہ یہ سب خوف زدہ ہیں کہ جب بھی انتخابات ہوں گے تو یہ ہار جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain