تازہ تر ین

پنجاب : سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، کالعدم تنظیم کے 9 دہشتگردگرفتار

لاہور: (ویب ڈیسک) کاؤنٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گرد گرفتارکرلیے ۔
سی ٹی ڈی پنجاب حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عفان ، کاشف ، جواد سعید، ثاقب الیاس، سبزعلی ، داؤد شاہ، احمد جان شامل ہیں ۔
حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ ، دھماکہ خیز مواد ، ہینڈ گرینیڈ ، ڈیٹونیٹر ، اسلحہ ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس ، حساس مواد پر مشتمل کتابیں برآمد کرلی گئیں ، دہشت گردوں کے خلاف 10 مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ تفتیش جاری ہے ۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت 26 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی ، رواں ہفتے 564 کومبنگ آپریشنز میں 93 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں ۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain