تازہ تر ین

ٹی وی پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر شہباز گل نے ڈاکٹر رمیش کمار سے معافی لی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل معافی مانگنے کیلئے ڈاکٹر رمیش کمار کے پاس پہنچ گئے۔
اپنی گفتگو میں شہباز گل نے کہا مجھ پر درجنوں کیسز چل رہے ہیں، میں نے جو کہا آپ کو اس سے تکلیف پہنچی ہو گی، مجھے افسوس ہوا جو بھی ہمارے درمیان ہوا، پاکستان میں اقلیتوں کے برابری کے حقوق ہیں۔
ڈاکٹر رمیش کمار نے شہباز گل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ غلطی کا اعتراف کرنا اچھا ہے، ٹیلی ویژن پر جو الفاظ کہے مجھے اس سے نقصان ہوا، آپ نے غلطی کا احساس کیا، جو گھر پر چل کر آئے اسے معاف کیا جاتا ہے۔
رمیش کمار نے مزید کہا ہتک عزت کا کیس ختم کرتا ہوں، جب آپ کو احساس ہو گیا تو کیس کو ختم کرنا چاہیے، واضح رہے شہباز گل نے گزشتہ سال رمیش کمار کے بارے ٹیلی ویژن شو پر بیٹھ کر نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain