تازہ تر ین

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) ساؤتھ افریقا میں جاری ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ گروپ بی کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے جن میں کپتان ہیلے میتھیوز 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
انگلش ٹیم نے 136 رنز کا ہدف 15ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کر لیا، انگلینڈ کی جانب سے نیٹ برنٹ نے 40، صوفیا ڈنکلی نے 34 اور کپتان ہیدر نائٹ نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain