اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے اسلام آباد ضلع کے مرکزی تنظیمی اجلاس میں ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع میں ممبر سازی کا عمل شروع کیا جائے۔
مریم نواز نے کہا کہ سینئر عہدیداران پارٹی کے سفیر بنیں اور پارٹی کی ممبر سازی شروع کریں، عوام تک پارٹی کا بیانیہ پہنچایا جائے۔
چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ یونیورسٹیز میں طالب علموں کو ممبر بنایا جائے، نوجوانوں کو پارٹی میں شامل اور طلباء، خواتین اور شہریوں کو مسلم لیگ (ن) کی جانب راغب کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں یہ کام شروع کیا تو حیران کن نتائج ملے، لاہور میں توقعات سے بڑھ کر رسپانس ملا، ہر یونیورسٹی اور کالج میں جائیں اور طالب علموں کو شامل کریں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کہ اللہ نواز شریف کو اس ملک کی ایک بار پھر قیادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، نواز شریف کی قیادت میں یہ ملک اس راستے پر چلے جہاں ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔