لاہور: (ویب ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف عامر کیانی نے کہا ہے کہ چیئرمین نے مجھے موقع دیا کہ دوبارہ الیکشن لڑو، یہ عام الیکشن نہیں، یہ عمران خان بمقابلہ کرپشن ہے۔
ریٹرننگ آفیسر (آر او) آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر کیانی کا کہنا تھا کہ تمام ورکرز اور دوستوں کے ساتھ آیا ہوں، یہ ہماری جیتی ہوئی سیٹ ہے، ہماری جماعت میں اولاد اور مفاد کی سیاست نہیں، قوم عمران خان کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، الیکشن ڈٹ کر لڑیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے مد مخالف خوفزدہ ہیں، عمران خان کا کونسا ورکر ہے جو جیل نہیں جانا چاہتا، عمران خان کو گولیاں لگی ہے وہ یہیں ہے، شوکت ترین والے معاملہ کا علم نہیں ہے، اب ہمارے لیے گرفتاریاں بے معنی ہوچکی ہیں۔