تازہ تر ین

رینٹل پاور کیس: بریت کے خلاف نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں بریت کے خلاف نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین اور قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کی بریت کے خلاف نیب کی اپیلوں کی 4 اپریل کو سماعت ہوگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نیب کی اپیلوں پر سماعت کریں گے، رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں 2 نیب اپیلوں کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔
نیب نے احتساب عدالت کے جون 2020ء کے بریت کے 2 فیصلوں کو چیلنج کر رکھا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain