تازہ تر ین

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری،بجلی صارفین سے فیول چارجز وصولی کی منظوری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی، وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے فیول چارجز وصول کرنے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق بجلی صارفین سے 55 ارب روپے ریکور کئے جائیں گے، جون، جولائی 2022 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کی ریکوری کی جائے گی اس سلسلے میں وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجلی صارفین سے فیول چارجز کی وصولیاں اقساط میں کی جائیں گی، جون 2022 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے 9.90 روپے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے جبکہ جولائی 2022 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے 4.34 روپے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain