تازہ تر ین

صدر کے آرڈیننس جاری کرنے سے انکار پر وفاق نے سر جوڑ لیے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) منی بجٹ پر آرڈیننس جاری کرنے کے معاملے پر صدر کے انکار کے بعد وفاقی حکومت سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔
آرڈیننس کے معاملے پر حکمت عملی طے کرنے کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا، وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں بجلی کے حالیہ بریک ڈاؤن پر پاور ڈویژن رپورٹ پیش کرے گی، کرونا کے علاج میں استعمال ہونے والے سو ایم جی انجکشن کی قیمت میں اضافے پر فیصلہ ہو گا۔
اجلاس میں توشہ خانہ پر قانون سازی سے متعلق بین الوزارتی کمیٹی کی سفارشات پر غور ہو گا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 10 فروری کے فیصلوں کی توثیق لی جائے گی، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 9 فروری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی لی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain