تازہ تر ین

ملتان سلطانز کو دھچکا: دھانی پی ایس ایل سے باہر، الیاس سکواڈ میں شامل

ملتان: (ویب ڈیسک) ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن سے باہر ہو گئے۔
دھانی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوئے، ملتان سلطانز نے ان کی جگہ نوجوان فاسٹ باؤلر محمد الیاس کو سکواڈ میں شامل کر لیا۔
محمد الیاس اس سے قبل بھی ملتان سلطانز کا حصہ رہ چکے ہیں، وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔
24 سالہ فاسٹ باؤلر نے اب تک 51 ٹی 20 میچز میں 58 وکٹیں حاصل کی ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain