کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کراچی پولیس ہیڈ آفس پر حملے میں بیرونی ہاتھ ہوسکتا ہے، دہشت گردوں کی تعداد 6 سے7 ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کوئی شک نہیں ہے پولیس کو ہی نشانہ بنایا گیا ہے، سب کو پتا ہے کون لوگ ملوث ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی میں پولیس ہیڈ آفس کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے علاقہ گونج اٹھا جس کے بعد شہر بھر سے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق اس وقت 6 دہشت گرد کراچی پولیس ہیڈ آفس میں موجود ہیں، حملہ آور گروپ کی شکل میں ہیں، مسلح دہشت گرد مزاحمت کے باوجود پولیس ہیڈ آفس کے اندر داخل ہوئے۔