تازہ تر ین

برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ، ہلاکتوں میں اضافہ، درجنوں افراد لاپتہ

برازیلیا : (ویب ڈیسک) برازیل کی ریاست ساؤ پالو میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 44 ہو گئی ہے جبکہ 40 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ساؤ پالو کے مشرقی ساحلی علاقے میں ریکارڈ مقدار میں بارش ہونے کے بعد 750 سے زائد افراد اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ، چٹانوں پر بنائے گئے بہت سے میک شفٹ گھر پانی کے بہاؤ کو برداشت نہ کرنے کی وجہ سے گر گئے۔
ماہرین موسمیات نے بتایا کہ برٹیوگا میں صرف 24 گھنٹوں کے اندر 680 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے ، ماہرین نے آنے والے دنوں میں مزید موسلادھار بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
دوسری جانب ساؤپولو کے گورنر کی جانب سے چھ متاثرہ شہروں میں 180 دن کیلئے ہنگامی صورت حال نافذ کی گئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain