تازہ تر ین

امریکی منتخب نمائندگان کے وفد کی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے امریکی منتخب نمائندگان کے وفد نے زمان پارک میں ملاقات کی۔
وفد کی قیادت پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف محمود کر رہے تھے، 12 رکنی وفد میں کیلیفورنیا قانون ساز اسمبلی کی Appropriations کمیٹی کے سربراہ کرس آر ہولڈن، فاروق ارشد، ارشاد چیمہ، خالد نذیر بھی شامل تھے۔
ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، کیلی فورنیا اسمبلی کے 4 ممبران مسز ڈی لوائس گومز، مائیک اے گپسن، مسز وینڈی کیریلو بھی وفد کا حصہ تھے، میلینی کلڈویل ہولڈن، کرسٹوفر ریئس ،مسز اینا گوڈارڈوِلی آرمسٹرانگ، مائیکل میکس، ایڈریل یانگ بھی وفد میں شامل تھے۔
واضح رہے کہ وفد کے ارکان اس سے پہلے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کر چکے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain