تازہ تر ین

یونانی وزیر ٹرانسپورٹ ٹرین حادثے پر عہدے سے مستعفی

ایتھنز: (ویب ڈیسک) یونان میں ٹرین حادثے کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ عہدے سے مستعفی ہوگئے جبکہ خوفناک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو چکی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونان کے وزیر ٹرانسپورٹ نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک حادثے پر اُن کو صدمہ پہنچا ہے اور وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب یونانی وزیر اعظم نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور کہا کہ حادثہ بظاہر انسانی غلطی سے پیش آیا ہے۔
وزیر اعظم نے حادثے کی تحقیقات، ملکی سطح پر تین روزہ سوگ اور پرچم سرنگوں کرنے کا بھی اعلان کیا۔
واضح رہے کہ یونان کے دارالحکومت ایتھنز سے تھیسالونیکی شہر جانے والی مسافر ٹرین مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی تھی ، ٹرین پر کل 350 مسافر سوار تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain