لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 8 کے دوسرے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پاکستان سپر لیگ 8 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔
واضح رہے لاہور قلندرز کی ٹیم اس وقت پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
