تازہ تر ین

راولپنڈی میں مسافر وین کھائی میں جاگری، ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) کوٹلی ستیاں کےعلاقے جاوا منڈی گولا کے مقام پر مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے ایک مسافر جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 اور پولیس کے مطابق راولپنڈی سے کوٹلی ستیاں جاتے ہوئے جاوا منڈی گولا موڑ کے قریب مسافر وین دھند کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، وین میں خواتین سمیت دس افراد سوار تھے۔
رسیکیو 1122 اور پولیس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی اور قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی یے۔
ایس ایچ او کوٹلی ستیاں انسپکٹر بشارت عباسی کا کہنا تھا وین دھند کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوئی جو سڑک سے آڑھائی سے تین سو فٹ گہرائی میں جاگری جبکہ حادثے میں جاں ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain