تازہ تر ین

کیلیفورنیا کی ریاستی اسمبلی کے اراکین کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ریاستی اسمبلی کے اراکین نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم سے ملنے والے 4 رکنی وفد کی قیادت کرس ہولڈن نے کی، وفد میں ایلوائس ریئس، مائیک گپسن اور وینڈی کیریلو شامل تھے، وزیر اعظم نے کیلیفورنیا کے اراکین اسمبلی کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکہ سے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے، پاکستان اور امریکہ نے گزشتہ سال سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کیلیفورنیا اور پنجاب کے درمیان سسٹر اسٹیٹ ریزولیوشن پر دستخط ایک خوش آئند پیش رفت ہے، وزیراعظم نے عوام سے عوام کے روابط کو مزید مضبوط بنانے میں پاکستانی نژاد امریکیوں کے مثبت کردار کو سراہا۔
مسٹر کرس ہولڈن نے وفد کی مہمان نوازی پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا، وفد نے پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain