تازہ تر ین

کولمبیا میں پرتشدد مظاہرے : پولیس افسر ہلاک، 79 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا

بوگوتا : (ویب ڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا کے جنوبی صوبے کاکیٹا میں مظاہروں کے دوران ایک پولیس افسر ہلاک اور 79 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو روز قبل کاکیٹا کے رہائشیوں کی جانب سے تیل کی تلاش کرنے والی کمپنی ایمرالڈ انرجی کے کمپاؤنڈ کی ناکہ بندی کے بعد شروع ہونے والوں پر تشدد مظاہروں کے دوران ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ 79 دیگر افسران کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، مظاہرین علاقے میں نئی سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کے لیے کمپنی سے مدد مانگ رہے ہیں۔
کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ پر تشدد مظاہروں میں اضافہ ہونے سے پہلے یرغمال بنائے گئے پولیس افسران کو یکطرفہ طور پر رہا کر دیا جائے گا، انہوں نے ریڈ کراس سے طبی مدد کی درخواست بھی کی ہے۔
کولمبیا کی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جھڑپ میں ہلاک ہونے والے پولیس افسر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج ہم پہلے سے زیادہ متحد ہیں۔
کولمبیا کے انسانی حقوق کے محتسب کارلوس کیمارگو جو ثالثی کے لیے موجود تھے نے کہا کہ انہوں نے مظاہرین سے بات کی ہے اور انہیں تیل کی تنصیب پر پیٹرول بم پھینکنے سے روک دیا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ فارک باغیوں کا ایک منحرف ذیلی گروپ جس نے 2016 کے امن معاہدے کو مسترد کر دیا تھا اس خطے میں موجود تھا اور ہو سکتا ہے کہ وہ بدامنی کو ہوا دے رہا ہو۔
خیال رہے کہ کولمبیا میں توانائی اور کان کنی کے کاموں کے قریبی علاقوں میں مظاہرے عام ہیں کیونکہ کمیونٹیز کمپنیوں سے سڑکوں اور سکولوں سمیت انفرسٹرکچر کی تعمیر کا مطالبہ کرتی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain