تازہ تر ین

ایلون مسک کا ٹویٹ کے حروف کی حد 10 ہزار تک بڑھانے کا اعلان

لاہور : (ویب ڈیسک) ٹوئٹر کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹویٹ کے لیے حروف کی تعداد 280 سے بڑھا کر 10 ہزار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے ایلون مسک کو ٹیگ کر کے پوچھا کہ ڈیویلپر کمیونٹی اور میں پوچھنا چاہا رہے تھے کہ آپ ٹویٹ میں کوڈ بلاکس کرنے کی سہولت کو شامل کر سکتے ہیں؟
اس کے جواب میں ایلون مسک نے کہا کہ ہم تفصیلی ٹویٹس کو 10 ہزار حروف تک بہت جلد بڑھا رہے ہیں۔
ایلون مسک نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ یہ نیا فیچر صرف ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو ملے گا یا پھرتمام صارفین اس سہولت سے فائدہ اُٹھا سکیں گے۔
ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان امریکہ میں ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو چار ہزار حروف تک رسائی دینے کے ایک ماہ بعد کیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ ٹوئٹر کی تاریخ میں حروف کی تعداد کو دوسری مرتبہ تبدیل کیا گیا۔اس سے قبل 2017 میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ نے حروف کی تعداد کو 140 سے بڑھا کر 280 کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain