تازہ تر ین

نیب ترامیم کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر 44 ویں سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ ساڑھے 12 بجے سماعت کرے گا، عدالت عظمیٰ نے کیس کے فریقین کو نوٹس جاری کررکھا ہے۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث 27 سماعتوں پر دلائل مکمل کر چکے ہیں، حکومتی وکیل مخدوم علی خان 17 ویں بار اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر نیب واپس ہونیوالے مقدمات کی دو بار رپورٹ جمع کرا چکی ہے، پہلی رپورٹ کے مطابق 221 ریفرنسز واپس نیب بھجوائے جاچکے ہیں، دوسری رپورٹ میں 364 ریفرنسز واپس نیب کو بھیجے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain