تازہ تر ین

پاکستان میں کسی ایک سیاسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتے: امریکا

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ ہم دنیا سمیت پاکستان میں جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کو پرامن انداز سے برقرار رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔
امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنی عہدے سے دستبردار ہونے سے قبل اپنی آخری پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کی حمایت نہیں کرتا، ہم ایک پارٹی کو دوسری پارٹی پر ترجیح نہیں دیتے۔
نیڈپرائس کا کہنا تھا کہ ہم جس چیز کی حمایت کرتے ہیں وہ صرف ملک میں موجود آئینی نظام ہے جسے قانونی فریم ورک پر چلتے ہوئے آگے بڑھایا جائے۔
مودی سرکار کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دفاع کرتا ہے، اگر بات بھارت، پاکستان یا کسی اور ملک کی بھی ہو تو تب بھی ہمارا ایک ہی مؤقف ہے، امریکا انسانی حقوق کاعلمبردار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain