تازہ تر ین

سپریم کورٹ: کمسن لڑکی سے شادی کے ملزم کی ضمانت خارج

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے کمسن لڑکی سے شادی کے ملزم سید ظفر علی شاہ کی ضمانت خارج کر دی اور ٹرائل کورٹ کو ملزم کی ساڑھے 14 سالہ لڑکی سے شادی کے معاملے کا جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ ساڑھے 14 سالہ لڑکی کی شادی کیسے ہو سکتی ہے؟ وکیل ملزم نے کہا کہ پاکستانی قوانین کے مطابق 16 سال سے کم عمر لڑکی سے شادی جرم ہے، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ وکیل صاحب آپ اپنے موکل کے جرم کا اعتراف کر رہے ہیں۔
وکیل ملزم نے کہا کہ شرعی قوانین کے تحت ساڑھے 14 سالہ لڑکی کی شادی ہو سکتی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کو اس مروجہ قانون پر اعتراض ہے تو پارلیمنٹ سے ترامیم کرالیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کم عمر لڑکی سے شادی کرنے کی کیا سزا ہے؟ وکیل ملزم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کم عمر لڑکی سے شادی کرنے پر عمر قید کی سزا ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کی عمر 17 سال ہے۔
عدالت نے ملزم سید ظفر علی شاہ کی ضمانت خارج کر دی اور ٹرائل کورٹ کو ملزم کی ساڑھے 14 سالہ لڑکی سے شادی کے معاملے کا جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain