تازہ تر ین

بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ارونا چل میں چین کی سرحد کے نزدیک بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اروناچل کے مندالا پہاڑی سلسلے میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، ہیلی کاپٹر نے ارونا چل کے آرمی بیس سے پرواز بھری تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا ، بعدازاں ہیلی کاپٹر کے پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ کی جانب ریسکیو ٹیم کو بھیج دیا گیا ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ ہیلی کاپٹر میں کتنے افراد سوار تھے ۔
ہیلی کاپٹر جس علاقے میں تباہ ہوا وہ چین کی سرحد کے نزدیک ہے ، بھارتی فوج کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
رواں برس 28 جنوری کو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں فضائیہ کے دو جنگی طیارے آپس میں ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گئے تھے۔
اس سے قبل دسمبر 2021 میں بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کُنور کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain