تازہ تر ین

شہنشاہِ جذبات اداکار محمد علی کو دنیا چھوڑے 17 برس گزر گئے

لاہور: (ویب ڈیسک) جذباتی مکالمے، آواز کے اتار چڑھاؤ پر مکمل دسترس، حقیقت کےقریب اداکاری، شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 برس بیت گئے۔
مکالموں کی ادائیگی میں کمال مہارت، عہد ساز اداکار محمد علی سے عبارت لیجنڈ اداکار محمد علی 19 اپریل 1931ء کو ہمسایہ ملک ہندوستان میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد پاکستان آئے، محمد علی نے فنی کیریئر کی ابتداء ریڈیو سے بطور صداکار کی اور شوبز کی دنیا میں بھی اپنی الگ پہچان بنائی۔
محمد علی نےاپنے فلمی سفر کا آغاز فلم ’’ چراغ جلتا رہا‘‘ سے کیا اور پھر شوبز کی دنیا کے ہو کر رہ گئے، اداکارہ شبنم، بابرہ شریف اور دیبا سمیت ماضی کی تمام معروف اداکاراؤں کے ساتھ بطور ہیرو کام کیا لیکن زیبا کے ساتھ ان کی جوڑی بے حد مقبول ہوئی اور پھر حقیقی زندگی میں بھی ایک ہوگئے۔
اداکار محمد علی نے’’ آگ کا دریا‘‘، ’’ انسان اور آدمی‘‘، ’’ شمع‘‘،’’ آئینہ‘‘، ’’ صورت‘‘،’’ کنیز‘‘ اور ’’صاعقہ‘‘ سمیت متعدد فلموں میں فن کا لوہا منوایا، انہوں نے 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، مرحوم نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر 8 نگار ایوارڈ بھی اپنے نام کئے، ورسٹائل اداکار محمد علی کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
پاکستانی سینما کے یہ لازوال فنکار 19 مارچ 2006 میں اچانک دل کا دورہ پڑنے پر دنیا سے کوچ کر گئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain