تازہ تر ین

پاکستان سے تجارت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے: ڈونلڈ بلوم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان سے تجارت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔
امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی جانب سے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں 2 روزہ یو ایس پاکستان انوویشن ایکسپو جاری ہے، نمائش کا مقصد حکومتِ امریکا کی معاونت سے فعال ہونے والے نئے پاکستانی کاروباری سلسلوں (سٹارٹ اپس) کی کامیابیوں کی کہانیوں کو اجاگر اور ان کیلئے مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
تقریب سے افتتاحی خطاب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا امریکی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔
ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ امریکہ پہلے ہی پاکستانی مصنوعات کیلئے سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے جبکہ ہم سال بہ سال پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھ رہے ہیں لیکن اب بھی دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے کی گنجائش موجود ہے۔
امریکی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال ملک ہے لیکن کامیابی کی اگلی منزل تک رسائی کیلئے اختراع پسندی اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain