تازہ تر ین

کینیڈا میں ہلال کمیٹی کا 23 مارچ کو یکم رمضان کا اعلان

کینیڈا : (ویب ڈیسک) ہلال کمیٹی آف میٹروپولیٹن ٹورنٹو نےکل 23 مارچ کو کینیڈا میں یکم رمضان کا اعلان کردیا۔
ہلال کمیٹی آف میٹروپولیٹن ٹورنٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ 21 مارچ کو ملک میں کہیں بھی مصدقہ ذرائع سے چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ آج 22 مارچ کو 30 شعبان ہے اور کل 23 مارچ کو یکم رمضان ہوگا۔
خیال رہےکہ کینیڈا میں سائنسی کیلنڈر کی بنیاد پر مختلف مساجد پہلے ہی جمعرات کے پہلے روزے کا اعلان کرچکی ہیں۔
کینیڈا میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز پر مسلم کمیونٹی نے مسرت کا اظہارکیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain