کراچی: (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے خلاف گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ وہ لوگ جو ملک کیخلاف سازش کرتے رہے کھل کرعمران خان کی حمایت کر رہے ہیں، بلی اب تھیلے سے باہر آگئی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جماعت اسلامی صرف کراچی سے الیکشن نہیں لڑ رہی تھی، جماعت اسلامی دیگر جگہوں کی طرح کراچی میں بھی مسترد کی گئی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے بائیکاٹ کی وجہ سے جماعت اسلامی کو چانس ملا۔
