تازہ تر ین

وزیراعظم شہباز شریف کا لاہور اور قصور میں مفٹ آٹا سنٹر کا دورہ

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہریوں کو آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے علاقے برکی میں قائم آٹا سنٹر کا دورہ کیا اور عوام سے ان کے مسائل دریافت کئے، وزیراعظم نے آٹا مرکز پر آئی خواتین اور بچوں سے بات چیت کی جبکہ شہریوں میں آٹے کے تھیلے بھی تقسیم کئے۔
وزیراعظم نے قصور میں قائم مفت آٹا سنٹر کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے، بزرگ، معذور اور کمزور افراد کا خاص خیال کیا جائے، بزرگ خواتین اور بچوں کے ہمراہ آنے والی خواتین کے لئے بھی بہترین انتظامات یقینی بنائیں۔
اس موقع پر وزیراعظم نے سیکرٹری فوڈ، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات میں بہتری پر شاباش دی، وزیراعظم نے انتظامیہ اور عملے کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
اس موقع پر کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ افراد بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain