لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول منسوخ کرکے شہبازشریف اور محسن نقوی نے آئین توڑا ہے۔
انتخابات کا شیڈول تبدیل کرکے سپریم کورٹ کی توہین کی گئی ہے۔ شہباز شریف اور محسن نقوی آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ الیکش کمیشن کا کام الیکشن کرانا ہے، الیکشن روکنا نہیں۔الیکشن کمیشن کے پاس الیکشن شیڈول منسوخ کرنے کا کوئی اختیار نہیں، حکومت اور الیکشن کمیشن کوغیر آئینی فیصلے پر سپریم کورٹ میں منہ کی کھانی پڑے گی۔
پرویز الہٰی نے کہا سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کوئی ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار نہیں کر سکتا، چیف جسٹس کہہ چکے ہیں کہ اگر کوئی بدنیتی سامنے آئی، تو سپریم کورٹ مداخلت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کی اجازت نہ اعلیٰ عدلیہ دے گی اور نہ عوام برداشت کریں گے۔