تازہ تر ین

گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان پر سکیورٹی دوسرے صوبوں میں لے جانے پر پابندی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ کو پولیس اہلکار دوسرے صوبوں میں ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔
وزارت داخلہ کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور گورنر جہاں بھی جائیں گے متعلقہ صوبہ سکیورٹی فراہم کرے گا، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ بھجوا دیا۔
وزارت داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایت جاری کر دی، جی بی پولیس پر لاہور زمان پارک میں پنجاب پولیس سے مزاحمت کی انکوائری ہوئی تھی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جوڈیشل کمپلیکس سے شبلی فراز کو پروٹوکول کے ہمراہ لینے بھی آئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain