تازہ تر ین

فواد چودھری کا وزیر اعظم شہباز شریف کے خط پر ردعمل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے وزیراعظم شہبازشریف کے صدر مملکت کو لکھے گئے جوابی خط پر ردعمل کا اظہار کیاہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے اپنے خط میں شہباز شریف کو آئین پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ظاہر ہے یہ بات ان کو تحریک انصاف کی پریس ریلیز ہی نظر آئیگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر صدر مملکت کے اسمبلی توڑنے اور نئے الیکشن میں جانے کے اقدام پر عمل ہوتا تو آج ملک اس آئینی،سیاسی اور معاشی گرداب میں پھنسا نہ ہوتا اور ہم ایک مستحکم جمہوریت ہوتے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر عارف علوی کو 5 صفحات اور 7 نکات پر مشتمل جوابی خط لکھا ہے ۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے خط کو یک طرفہ اور حکومت مخالف قرار دیا اور خط میں کہا ہے کہ آپ کا خط صدر کے آئینی منصب کا آئینہ دار نہیں، یہ تحریکِ انصاف کا پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے۔
یاد رہے کہ صدر عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کو 24 مارچ کو خط لکھا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain