تازہ تر ین

پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی تحقیقات ہونی چاہیے:بھارتی امریکی رکن کانگریس

نیویارک: (ویب ڈیسک) انڈین امریکن رکن کانگریس روکھنہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
ایک بیان میں انڈین امریکن رکن کانگریس روکھنہ نے کہا کہ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سختی سے مذمت کرتا ہوں، صحافیوں کے قتل اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
روکھنہ نے دعویٰ کیا کہ بہت سے پاکستانی امریکنز نے صورتحال پر مجھ سے اظہار تشویش کیا ہے، پاکستانی امریکنز انسانی حقوق کا احترام چاہتے ہیں۔
قبل ازیں امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹک رکن ٹیڈ لیو بھی اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں سیاسی کشیدگی کو پولیس کی بربریت، حراست میں بدسلو کی یا تشدد کا باعث نہیں بننا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو عدم تشدد کے اصولوں اور جمہوری اصولوں کا احترام کرنا چاہیے اور پاکستانی عوام کے پرامن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain