تازہ تر ین

عمران کا معاشی روڈ میپ نئی پیکنگ میں پرانے چورن کے سوا کچھ نہیں، شیری رحمٰن

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کا معاشی روڈ میپ نئی پیکنگ میں پرانے چورن کے سوائے کچھ نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ وہی نام نہاد معاشی روڈ میپ ہے جس نے ساڑھے 3 سال میں ملکی معیشت کو تباہی کی نہج پر پہنچا دیا، یہ معاشی روڈ میپ کے نام پر اقتدار میں آنے کی ایک عرضی اور نجات دہندہ بننے کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لگتا ہے لوگ ان کی بدترین کارکردگی اور طرز حکمرانی بھول گئے ہیں؟ عمران خان بھول گئے ہوں گے لیکن لوگ نہیں بھولے۔
نیازی نے 18 ہزار ارب کا تاریخی قرضہ لے کر مجموعی قرضہ جات کو 42 ہزار ارب تک پہنچایا، قرضہ جات میں 70 فیصد سے زائد اضافہ کرنے والوں کو لوگ نہیں بھولے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کہتے ہیں سرمایہ کاری میں اضافہ کروں گا جبکہ ان کے دور حکومت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 23 فیصد کمی آئی
انہوں نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے بجائے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعے اپنے ہی دوست احباب کو فائدہ پہنچایا، زرعی انقلاب کے دعویدار نے چینی، گندم اور دیگر خوراک کے بحران پیدا کئے۔
شیری رحمان نے کہا کہ اپنے دور اقتدار کے وقت پی ٹی ڈی سی کو تالا لاگا کر کہتے ہیں اب حکومت میں آکر سیاحت کو فروغ دونگا اور پسماندہ لوگوں کے لیے فلاحی پروگرام دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس فلاحی پروگرام کا وژن ہوتا تو آپ کو ساڑھے تین سال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے چلانے کی ضرورت نہ پڑتی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain