تازہ تر ین

ہاکی ایشیاء کپ : قومی جونیئر کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آج سے آغاز

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف ) کے زیر اہتمام جونیئر ایشیاء کپ کی تیاری کے سلسلے میں قومی جونیئر کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز آج سے ہو گا۔
مینز جونیئر ایشیاء کپ کا نواں ایڈیشن 23 مئی سے یکم جون تک عمان کے شہر سلالہ میں کھیلا جائے گا۔
تربیتی کیمپ کے لئے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں علی رضا، محمد رفیع، سیف الرحمان، فیضان جنجوعہ، تیمور شیخ، بلال ، محمد عبد اللہ، ارباز ، راؤ عقیل احمد ، ایم عزیر، بلال اسلم، یاسر شنوار ، ارسلان خالد، عبداللہ نزاکت اور زوہیب احسان شامل ہیں۔
سفیان خان ، احتشام اسلم ، ارباز ایاز ، مرتضیٰ یعقوب، حمزہ فیاض، باقر ، ندیم خان ، زین شہزاد ، ارشد لیاقت ، مرتضیٰ یعقوب ، عبد الحنان شاہد ، عبد الرحمان ، عبد الوہاب، رانا شعیب ، رانا ولید اور سلطان محمود کو بھی تربیتی کیمپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
حماد رضوان ، زکریا حیات ، ایم عدنان لڈو ، قیوم ڈوگر ، وقار علی ، بشارت علی ، بلال اکرم ، شعیب خان ، احمد رضا ، حسیب مسعود ، تیمور جاوید ، فیضان ملہی ، عبدالواجد ، قیس، مراد علی اور نعمان خان بھی تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔
پی ایچ ایف کے مطابق اولمپئن کلیم اللہ خان کی سربراہی میں اولمپئن ناصر علی، اولمپئن رحیم خان، اولمپئن شکیل عباسی اور لئیق لاشاری پر مشتمل پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی نے اوپن ٹرائلز کے بعد تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain