تازہ تر ین

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےعدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔
قومی اسمبلی میں قانون سازی کا عمل جاری ہے جس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عدالتی اصلاحات کا بل پیش کر دیا، انہوں نے کہا کہ ہم نےوہ دور بھی دیکھا ہسپتال میں پارکنگ سہولیات نہ ہونے پر سوموٹو نوٹس لیے گئے، ازخود نوٹسز پر کافی تنقید ہو رہی ہے۔
اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کےموجودہ رولزمیں سوموٹو کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے، ماضی میں فرد واحد نے اس اختیار کو ایسے استعمال کیا جس سےادارے کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا، 2018 میں بار کونسل نے کہا پارلیمان اس بارے سوچے، بینچز کی تشکیل کیسے ہونی چاہیے۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ لوگوں کیساتھ بہت ناانصافیاں بھی ہوئیں، اگر سپریم کورٹ سے فیصلہ آئے تو انٹرا کورٹ اپیل بھی ہونی چاہیے، ماضی میں بعض ازخود نوٹس جگ ہنسائی کا سبب بنے، گزشتہ روز 2 ججز صاحبان کے موقف سے تشویش کی لہر پیدا کر دی۔
اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ ایک اندیشہ پیدا ہوگیا کہیں خدانخواستہ فرد واحد کے اختیار سے اعلیٰ عدلیہ کی شہرت کو کوئی نقصان نہ پہنچے، ہم نے اصلاحاتی بل پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ سے فیصلہ آئے تو انٹرا کورٹ اپیل بھی ہونی چاہیے، گزشتہ روز 2 ججز صاحبان کے موقف نے تشویش کی لہر پیدا کر دی، اس وقت ایک بحرانی کیفیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم ترین بل ہے، اس بل کو کمیٹی کو ریفر کر دیا جائے، بغیر کمیٹی کے بہت اہم بل بھی پاس کیے گئے ہیں، یہ توپانچ شقوں کا بل ہے اس کو کمیٹی کو بھیج کر کل ہی پاس کیا جائے۔
سپریم کورٹ کے قواعد وضوابط میں ترمیم اور وکلا کے تحفظ اور بہبود سے متعلق بل پیش کیا گیا، دونوں بل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے پیش کیے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں بل قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کوبھجوا دیئے، جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ تک ملتوی کر دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain