تازہ تر ین

عمران خان کی اسلام آباد پیشی پر گرفتار ہوئے 24 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) اسلام آباد سے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے 24 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔
عمران خان کی گزشتہ روز پیشی کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے 36 کارکنوں کو حراست میں لیا تھا جن میں سے 24 کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئی ہیں، دیگر 12 کارکنوں کی ضمانتوں کا معاملہ کل تک ملتوی کیا گیا ہے۔
تھانہ رمنا کی پولیس نے گرفتار پی ٹی آئی ورکرز اور سوشل میڈیا کے 36 ممبران کو اے سی رمنا کے سامنے پیش کیا، وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر نے 24 کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain