نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک دن کے اندر 300 کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور یہ تعداد گزشتہ سال ستمبر کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
کورونا ویکسین بنانے والا سائنسدان قتل
بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے تحت بدھ کے دن کورونا مثبت کیسز 300 ریکارڈ کیے گئے جو 13.89 فیصد ہیں۔
محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ بدھ کے دن کورونا سے متاثرہ دو مریضوں کی اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔
اعداد و شمار کے تحت منگل کے دن دارالحکومت دہلی میں 214 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو 11.82 فیصد تھے جب کہ پیر کے دن مثبت کیسز 115 تھے جو 7.45 فیصد تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کیسز میں اچانک تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ مہینوں کے دوران کورونا کیسز میں بہت کمی واقع ہوئی تھی۔