تازہ تر ین

چیئرمین سینیٹ نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو ارسال کردیا

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو ارسال کر دیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دستخط کے بعد بل باقاعدہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔
عدالتی اصلاحات سے متعلق بل کی منظوری آج سینیٹ اجلاس میں دی گئی تھی، بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19 ووٹ آئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ الیکشن کیلئے کسی نے کہا سکیورٹی نہیں دے سکتے، کسی نے کہا فنڈز نہیں دے سکتے، کسی نے کہا آر او نہیں دے سکتے، جمہوری طاقتیں آپس میں لڑیں تو خطرہ رہتا ہے، عدالتی اصلاحات بل ابھی دیکھا نہیں، کہنا قبل ازوقت ہے کہ کیا فیصلہ کروں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain