اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے معاون خصوصی برائے پبلک کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم فہد ہارون نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پبلک کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل پاکستان کے شعبے بارے تبادلہ خیال کیا گیا، معاون خصوصی نے وزیر اعظم کو پبلک کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا، ملک میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے اور ای بزنسز کو وسعت دینے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے فہد ہارون کو کوششیں جاری رکھنے اور ٹاسک مکمل کرنے اور ڈیجیٹل ڈومین میں غلط معلومات کا سدباب کرنے کی ہدایت کی، فہد ہارون نے رہنمائی اور تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، فہد ہارون نے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے نفاذ کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر فہد ہارون نے تفویض کردہ ٹاسک کی تکمیل کے لئے اپنے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔
