چندی گڑھ: (ویب ڈیسک) بھارت میں انتہائی مطلوب سکھ رہنما نے نامعلوم مقام سے جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سکھ خالصتان کی مانگ کرنے سے پیچھے نہ ہٹیں۔
بھارت میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما امرت پال سنگھ نے اپیل کی ہے کہ 14 اپریل کو بیساکھی کے دن تمام سکھ گولڈن ٹمپل امرتسر میں جمع ہوں اور سکھوں پر ہونے والے بھارتی مظالم پر بات کریں۔
’وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ امرت پال سنگھ آج کل مفرور ہیں اور بھارتی پنجاب کی پولیس ان کی تلاش میں ہے، امرت پال سنگھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی پولیس انہیں گرفتار نہیں کرسکی، وہ ایک محفوظ مقام پر ہیں۔
