تازہ تر ین

کینیڈین تھنک ٹینک نے بھارت کے پاکستان پر لگائے الزامات کی نفی کر دی

ٹورنٹو:(ویب ڈیسک) کینیڈین تھنک ٹینک نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان کی طرف سے سکھوں کی معاونت کا الزام مسترد کر دیا ہے۔
کینیڈین تھنک ٹینک کے سربراہ ٹیری ملوسکی نے کہا ہے کہ پاکستان سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس کی مالی معاونت نہیں کر رہا، سکھ فار جسٹس کی قیادت مالی مدد کیلئے پاکستان نہیں گئی۔
ٹیری ملوسکی کا کہنا تھا کہ یہ تنظیم اپنی مدد آپ کے تحت رقم جمع کر رہی ہے، اوورسیز سکھ بھارت کے خلاف سرگرم گروپس کی دل کھول کر مدد کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان سکھوں کی مالی معاونت کر رہا ہے، یورپ، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سکھ تنظیم سکھ فار جسٹس نے خالصتان کی آزادی کیلئے کامیاب ریفرنڈم کرائے جس سے بھارتی حکومت پریشانی کا شکار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain