تازہ تر ین

ایم کیو ایم نے پیسے اور طاقت کی لالچ میں ایک بار پھر کراچی کو بیچ ڈالا، علی زیدی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے پیسے اور طاقت کی لالچ میں ایک بار پھر کراچی کو بیچ ڈالا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کراچی میں مردم شماری کے معاملے پر ایم کیو ایم پر کھلی تنقید کی۔
علی زیدی نے کہا کہ میں اس بات کا گواہ ہوں کہ یہ پارٹی “فون کالز” پر چلتی ہے، فون کالز پہلے لندن سے آتی تھیں، اب بلاک نمبروں سے آتی ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain