لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت سے رہائی پانے والا پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گیا۔
پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے بھارت میں قید پاکستان شہری کو رہا کروا کر آج اٹاری واہگہ بارڈ کے ذریعے پاکستان واپس بھیج دیا، پاکستانی قیدی کو پاک بھارت دفاتر خارجہ کی بھرپور کوششوں اور بھارت کے تعاون کے بعد وطن واپس لایا گیا۔
اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشن حکام کا کہنا تھا کہ بھارت سے تمام پاکستانی قیدیوں کو ان کی سزا پوری ہونے پر وطن واپس لانے کے لیے تمام کوششیں جاری رکھیں گے۔
پاکستانی ہائی کمشن نئی دلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وطن واپس پہنچنے والے قیدی کی تصویر جاری کر دی۔
